بدایوں:دلت متاثرہ کے ساتھ عصمت دری۔ قتل کا ملزم گرفتار

   

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے تھانہ فیض گنج کھیڑ علاقے کے ایک گاؤں میں دلت لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں پولیس نے محض 18گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔بدایوں کے سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس ڈاکٹر اوپی سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ ضلع بدایوں کے تھانہ فیض گنج بہٹا کے ایک گاؤں میں کل دن میں تقریبا 11بجے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک بچی کی لاش ملی تھی جس کی شناخت مقامی لوگوں سے کرائی گئی اور اہل خانہ کی تحریر پر پاسکو ایکٹ ، ریپ اور قتل کی دفعات میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔