براڈ کے 150ٹسٹ مکمل

   

ایڈیلیڈ۔فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایشز میچ کے لیے میدان میں اترے تو 150 ٹسٹ کھیلنے والے انگلینڈ کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔براڈکو اس مقابلے کے لئے اسپنر جیک لیچ پر ترجیح دی گئی اور وہ ٹسٹ میں شرکت کرتہ ہوئے اس طرز کی کرکٹ تاریخ میں 150ویں ٹسٹ سنگ میل تک پہنچنے والے صرف 10ویں کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے اوپنر مارکس ہیرس کو نئی گلابی گیند سے وکٹ کیپر جوس بٹلر کے شاندار کیچ کے ذریعہ آوٹ کرکے اپنے نادر کارنامے کا جشن منایا۔ایڈیلیڈ ٹسٹ کے لیے کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل جیمز اینڈرسن 167 ٹسٹ کے ساتھ ایلیٹ گروپ کی قیادت کررہے ہیں جب کہ سابق کپتان ایلسٹر کک نے 161 ٹسٹ کھیلے ہیں ۔ایڈیلیڈ اوول میں ڈے نائٹ ٹسٹ کا آغاز ڈرامائی اندازمیں ہوا کیونکہ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنزکو کورونا وائرس کے معاملے میں رابطے میں آنے کے بعد میچ سے باہر ہونا پڑا تھا جس سے اسٹیو اسمتھ کو 2018 کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پہلی بار دوبارہ کپتان بنایاگیا ہے۔ ڈے نائیٹ ٹسٹ سے قبل آسٹریلیا کو اس وقت بڑا دھکا لگا جب کپتان پیٹ کمنز جمعرات کوکورونا سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے کے بعد یہاں دوسرے ایشز ٹسٹ سے باہر ہو ئے۔کمنز نے برسبین میں پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کو روایتی حریف انگلینڈ پر نو وکٹوں سے شکست دینے کے دوران کامیاب قیادت کی تھی لیکن وہ گزشتہ روز ایک ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد دوسرے ٹسٹ سے باہر ہے جو کوویڈ19 وائرس سے متاثرہ پایا گیا ہے۔دوسرے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی قیادت نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کررہے ہیں گے۔ ٹسٹ سے باہر ہونے کے بعد کمنز نے ٹویٹ کیا اس ٹسٹ سے محروم ہونا بہت مایوس کن ہے لیکن یہ دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہوئی ہے کہ نیسر کو آخر کار آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔
وارنر سنچری سے محروم
آسٹریلیا 221/2
ایڈیلیڈ۔ ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں دوسرے ایشز ٹسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا کو مضبوط مقام میں لانے کے لیے 90 کے ہندسے میں رسائی کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دن کے اختتام کے وقت آسٹریلیا کا 89 اوورز میں 221/2 رنز اسکور تھا جس میں لبوشین (95 رنز پر اور کپتان اسٹیو اسمتھ (18) رنز بناکرکریز پر تھے۔میچ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے لیے حالات افراتفری کا شکار تھے۔ مستقل کپتان پیٹ کے باہر ہونے کے بعد 2018 کے بعد پہلی بار اسٹیو اسمتھ کو کپتان کے طور پر واپس لایا۔ کمنز کی غیر موجودگی نے فاسٹ بولر مائیکل نیسر کے لیے ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کی راہ ہموار کی، اس کے علاوہ جھائی رچرڈسن زخمی جوش ہیزل ووڈ کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے لیکن وارنر اور لبوشین نے سخت محنت کی اور ماضی کے ٹسٹ کے ادوارکے انداز کی بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے دن کے اختتام پر مضبوط موقف میں لایا ۔ انگلینڈ کو دن میں دو بار لبوسین کو آوٹ کرنے کے مواقع گنوانے پر افسوس کرنا پڑا۔پہلے سیشن میں بین اسٹوکس سے شارٹ بال کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے لبوشین کو 21 پر دوبارہ زندگی ملی۔ اسٹوکس نے اسے باؤنسر مارا لیکن یہ کیپر جوس بٹلر کے بائیں طرف چلا گیا، جس نے کیچ کرنے کے لیے چھلانگ لگا دی دونوں ہاتھوں سے لیکن اسے پکڑ نہیں پائے۔وارنر دوسرے ٹسٹ میں متواتر دوسری سنچری سے محروم ہوئے ہیںجیساکہ انہوں نے 167 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 95 رنز اسکور کئے ۔براڈ اور اسٹوکس نے فی کس ایک وکٹ لی۔