برطانیہ سے 6 چینی سفارت کار ملک بدر

   

لندن : برطانیہ نے رواں ہفتہ 6 چینی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ان چینی سفارت کاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے اس سال اکتوبر میں مانچسٹر میں واقع چینی قونصل خانے کے باہر جمع مظاہرین پر تشدد کے واقعہ میں کردار ادا کیا تھا۔ برطانوی پالیمان کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے چہارشنبہ کے روز کی اس خبر کو خوش آئند قرار دیا۔ اگرچہ بعض نے برطانوی حکومت کی جانب سے فوری ردعمل نہ ہونے پر تنقید بھی کی۔ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے بدھ کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ، چینی قونصل جنرل سمیت سفارت خانے کے چھ افسران کو اکتوبر میں پیش آنے والے شرمناک واقعہ کے باعث یو کے سے نکالا جا رہا ہے۔ جیمز کلیورلی نے مزیدکہا کہ برطانوی عہدہ داروں درخواست دی تھی کہ چینی سفارت خانے کے ان افسران کا سفارتی استثنا ختم کیا جائے، تاکہ مانچسٹر کی پولیس ان سسے اکتوبر 16 کے روز پیش آنے والے پرتشدد واقعے کے باریمیں تفتیش کر سکے۔ چہارشنبہ کے روز جاری ہونے والی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو میں جیمز کلیورلی یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ، ’’ہم سب نے مانچسٹر میں واقع چینی سفارت خانے کے باہر ریکارڈ کی گئی ہوئی وہ ناخوشگوار ویڈیو فوٹیج دیکھی تھی۔ ہم نے چینی سفارت خانے کو اس بارے میں مطلع کیا تھا اور انہیں ایک ڈیڈ لائین دی تھی جس کا آخری دن آج تھا۔ ہم نے ان سے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ ہمیں اس پر اقدامات نظر آنے چاہئیں۔