لندن : برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کے تنخواہ میں اضافہ کے معاملات طے پاگئے۔ ٹرین ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافہ کی حکومتی پیشکش قبول کرلی ہے۔معاہدہ کے بعد انگلینڈ،اسکاٹ لینڈ اورویلز میں دو سال سے زائد جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلیف یونین نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5 سالوں سے اضافہ نہیں ہوا۔