واشنگٹن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پیر کو کہا کہ وہ یوکرین میں تنازعہ کے آغاز کے بعد سے روس کے خلاف پابندیوں کے سب سے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے ۔ ایجنس فرانس پریس کے حوالے سے ایک بیان میں مسٹر لیمی نے کہا، “کل میں جنگ کے ابتدائی دنوں کے بعد سے روس کے خلاف سب سے بڑے پابندیوں کے پیکیج کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنارہا ہوں۔” اس سے قبل ٹیلی گراف اخبار نے برطانوی حکومت کے ایک ذریعہ کے حوالے سے خبر دی تھی کہ برطانیہ 24 فروری کو کیف کے لیے امداد کے ایک نئے پیکج اور روس کے خلاف پابندیوں کا اعلان کرے گا۔