گجرات اور بی جے پی کی کسی دوسری ریاست میں کسانوں کو مفت سربراہی کا انتظام نہیں
حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ برقی شعبہ میں مرکز کی مداخلت ٹھیک نہیں ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ برقی شعبہ میں تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کیلئے بی جے پی حکومت سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ برقی بحران سے ابھر چکا ہے اور زرعی شعبہ کو بلا وقفہ 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے جو بی جے پی کو پسند نہیں۔ برقی کی خریدی کے معاملہ میں مرکزی اداروں کی جانب سے مداخلت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو برقی کی خریدی کی حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت برقی شعبہ پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبادی ریاست گجرات اور بی جے پی زیر اقتدار دیگر ریاستوں میں زرعی شعبہ کیلئے مفت برقی سربراہی کا نظم نہیں ہے۔ گجرات میں زرعی شعبہ کو 6 گھنٹے برقی سربراہی کا نظم نہیں ہے لہذا تلنگانہ میں مفت سربراہی کی اسکیم کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ برقی خریدی پر بھلے ہی بھاری رقومات خرچ کرنی پڑے لیکن کے سی آر حکومت مفت سربراہی اسکیم جاری رکھے گی۔ ر