برقی شاک سے زخمی میاں بیوی کی موت

   

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) مکان میں اجالے کرنے کیلئے برقی سوئچ کو آن کرنا زندگی میں اندھیرے کا سبب بن گیا ۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سورام علاقہ کے ساکن 32 سالہ شیخ سبحان اور ان کی بیوی شیخ شرمیلہ ان کے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے جو علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ جبکہ اس حادثہ میں زخمی ان کی 4 سالہ لڑکی حیدر فردوس زیر علاج بتائی گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شیخ شرمیلہ نے 6 نومبر کے دن اپنے مکان میں اجالے کرنے کی غرض سے برقی سوئچ آن کیا ۔ جس کے ساتھ ہی مکان میں آگ بڑھ ک اٹھی اور مکان میں موجودہ افراد آگ کی لپیٹ میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور شدید جھلی ہوئی حالت میں انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے الکٹریشن سبحان کے مکان میں گیس سلینڈر کا ریگولیٹر کھلا ہوا تھا اور گیس خارج ہوکر مکان میں پھیل گئی تھی ۔ جیسے ہی خاتون نے سوئچ آن کیا ۔ آگ نے اپنا کام کردیا ۔ پولیس دنڈیگل مصروف تحقیقات ہے ۔