برلن : ایکویریم کے شیشے ٹوٹ کر لگنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ یہاں مختلف اقسام کی 1500 مچھلیاں رکھی گئی تھیں۔ حادثہ کے بعد ہوٹل کو مہمانوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ جرمن دارالحکوت برلن کے ایک ہوٹل میں نصب دیو ہیکل فش ایکویئریم کے ٹوٹنے سے کم ازکم دو افراد زخمی ہو گئے۔جرمن ریسکیو سروسز نے جمعہ کے روز بتایا کہ برلن کے مرکز میں واقع ایک ہوٹل میں 16 میٹر بلند اس ایکویئریم کے چٹخنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ جرمن دارالحکومت میں واقع ریڈیسن بلیو ہوٹل میں اس حادثے سے نمٹنے کے لیے ایک سو سے زیادہ ہنگامی امدادی کارکنوں کو بلایا گیا تھا۔ برلن فائر بریگیڈ نے ٹوئٹر پر لکھا، ایکویئریم کو نقصان پہنچا ہے، پانی رِس رہا ہے۔ اس وقت صورتحال واضح نہیں ہے جبکہ برلن پولیس نے ٹویٹ کیا، ”ناقابل یقین آبی حیات کے نقصان کے علاوہ شیشے کے ٹوٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔‘‘