برکلے یونیورسٹی طلبہ کا راجستھان کا تحقیقی دورہ

   

الور : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی بریکلے یونیورسٹی کے طلباء کا ایک گروپ شہری ترقی کی پالیسیوں اور پولیٹکس پر تحقیق کے لیے الور آیا ہے ۔یونیورسٹی کے ریسرچ طالب علم شارق لالی والا نے کہا کہ ان کی ٹیم شہری ترقی اور شہری پالیسیوں کا مطالعہ کر رہی ہے ۔ میونسپلٹی کیسے کام کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہم الور اربن پولیٹکس کو بھی قریب سے جانیں گے اور سرکاری محکمے اپنے کام کیسے کرتے ہیں۔ کیونکہ الور پہلے میونسپل کونسل تھا، اب یہ میونسپل کارپوریشن ہوگیا ہے ، ایسے میں ان کے کاموں میں کیا تبدیلی آئی ہے اور کس طرح سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی۔