ریاض : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو سعودی شہریوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل گئی۔ اس ویڈیو کی خاص بات اس میں موجود سعودی نوجوان کی ہمدردی کا جذبہ ہے۔ بڑوں کی تکریم کے جذبہ سے لبریز اس نوجوان نے جس بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک بزرگ خاتون کو سڑک عبور کرائی اس پر اسے خوب داد دی گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے سعودی نوجوان کی بزرگ خاتون کی سڑک پار کرنے میں مدد کرنے کو سراہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نوجوان نے بزرگ خاتون کو سڑک عبور کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے سڑک کے درمیان میں جاکر گاڑیوں کو روکا اور خاتون نے آسانی سے سڑک عبور کرلی۔