’بغیر اجازت فریج کھولنے پر مصری باپ نے 3 سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا

   

قاہرہ : مصر میں ایک شخص نے بغیر اجازت ریفریجریٹر (فریج) کھولنے پر اپنی تین سالہ بیٹی کے جسم کو جلایا اور اسے مار مار کر ہلاک کردیا۔العربیہ نیٹ نے مصری ذرائع ابلاغ نے اس دردناک واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ’جیزہ، قاہرہ میں باپ نے تین سالہ بچی پراس وقت تک تشدد کیا جب تک وہ مرنہ گئی‘۔مصری پولیس اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچی تو دیکھا بچی کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات موجود تھے۔ہسپتال میں موجود بچی کی سوتیلی ماں نے جس کے ساتھ وہ رہ رہی تھی بتایا کہ ’اس کے شوہر نے اپنی بیٹی پر تشدد کیا۔ بچی کے جسم پر جتنے زخم ہیں وہ سب زدوکوب کا نتیجہ ہیں۔