بلقیس بانو کیس ‘ دو ملزمین کی سزامعطل ‘ ضمانت منظور

,

   

دونوں 17 سال جیل میں گذار چکے ہیں۔ ایک بہت معذور ہے : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 16 نومبر (ایجنسیز ) گجرات کے بلقیس بانو کیس میں ایک اہم تبدیلی میں سپریم کورٹ نے دو خاطیوں کی سزاء کو معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت منطور کردی ۔ عدالت نے کہا کہ یہ لوگ پہلے ہی 17 سال کا عرصہ جیل میں گذار چکے ہیں اور ان کی جو اپیل ہے اس میں قانون کی حقیقت کا جائزۃ لینے کی ضرورت ہے ۔ 28 اکٹوبر کو جاری کردہ حکمنامہ میں سپریم کورٹ نے بپن چند جوشی اور پرادیپ مودھیا کو یہ راحت فراہم کی ہے ۔ ان دونوں نے بمبئی ہائیکورٹ کے مئی 2017 میں دئے گئے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ بمبئی ہائیکورٹ نے ان کو خاطی قرار دیتے ہوئے عمرقید کی سزا سنائی تھی ۔ عدالت نے دونوں ملزمین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں درخواست گذاروں میں ایک بپن چند جوشی بہت زیادہ معذور بھی ہے ۔ سرکاری وکیل نے سماعت کے دوران درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور جرم کی سنگینی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائیل عدالت اور ہائیکورٹ دونوں نے ہی ملزمین کو خآطی قرار دیا ہے ۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے تاہم کہا کہ دونوں میں ایک ملزم کا نام پہلے ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا اور اسے جرم کے تین سال بعد اس میں ماخوذ کیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر جاریہ سال مارچ میں نوٹس جاری کی تھی ۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ خود متاثرہ خاتون ( بلقیس بانو ) نے دونوں درخواست گذاروں کا نام پولیس کو دئے گئے بیان میں شامل نہیں کیا تھا ۔ بلقیس بانو نے عصمت ریزی کے الزام پر اپنا بیان درج کروایا تھا ۔ یہ بیان ڈاکٹر کی موجودگی دیا گیا تھا ۔ وکیل کا کہنا تھا کہ دونوں درخواست گذاروں کے نام کوئی سنگین جرم نہیں ہے اور شائد وہ اس واقعہ کے وقت ہجوم کے ستاھ موجد رہے ہوں۔ یہ دونوں ان 11 خاطیوں میں شامل تھے جن کی قبل از وقت رہائی کو سپریم کورٹ نے 2024 میں ہی کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔ اس وقت انہیں جیل سے رہا کیا گیا تھا ۔ بلقیس بانو نے ان تمام کی پیشگی رہائی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے قبول بھی کرلیا تھا ۔ جس وقت بلقیس بانو کے ساتھ یہ غیرانسانی اور شرمناک حرکت کی گئی تھی اس وقت ان کی عمر 21 سال تھی اور وہ چھ ماہ کی حاملہ تھیں۔