نئی دہلی /چینائی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے منگل کے روز بنگلورو میں پیش آئے دھماکہ کے تحقیقات کے سلسلہ میں 7 ریاستوں کے 17 مقامات پر چھاپے مارے۔زیادہ تر دھاوے بنگلورو اور ٹاملناڈو میں کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کیس سے جڑی دہشت گردانہ سازش میں ملوث مشتبہ ملزمین کا ان مقامات سے تعلق ہے۔چینائی اور ضلع رامناتھورم میں بنگلورکے رامیشورم کی کیفے میں پیش آئے دھماکہ کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔یکم مارچ کو کیفے میں آئی ای ڈی دھماکہ میں دس افراد زخمی ہوئے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ این آئی اے چھاپے کم از کم 17مقامات پر مارے گئے۔مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر این آئی اے حکام نے اس معاملے میں باضابطہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات سنبھالنے کے ایک دن بعد یہ معلوم کرنے کے لیے چھاپے مارے کہ آیا بنگلورکے کیفے میںدھماکے کا ٹاملناڈو میں کسی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے ۔