بنگلور کے رامیشورم کیفے میں دھماکہ ،9 افراد زخمی

   

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت می کنڈل ہلی علاوہ میں واقعہ رامیشور کیفے میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ دھماکہ میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔فوری طور پر دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا ۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ کے بعد لگی آگ پر قابو پالیا ۔ دھماکہ کے مقام کا پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جائزہ لے رہے ہیں ۔ ابھی تک پولیس کی جانب سے اس واقعہ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔