بنگلہ دیش 330 رنز پر آوٹ،پاکستان145/0

   

چٹاگانگ ۔ پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر بغیرکسی وکٹ کے نقصان پر145 رنز بنالئے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روزکے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے۔دوسرے دن کا آغازکچھ زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوا، لیٹن داس اور مشفق الرحیم کی 206 رنزکی پارٹنرشپ ٹوٹتے ہی باقی کھلاڑی محض 77 رنز کا اضافہ کرپائے۔ داس نے 114 اور مشفق الرحیم نے 91 رنز بنائے۔پاکستان کیلئے حسن علی کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ شاہین اور فخر نے فی کس دو وکٹ لئے۔