بنگلہ دیش میں 39 خواتین کی عصمت دری : مہاجوت کادعویٰ

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک سال میں اقلیتی برادریوں کی 39 خواتین کی عصمت دری کی گئی جن میں ہندو اور قبائلی بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 27 خواتین اجتماعی آبروریزی کے شکار ہیں اور 14 خواتین کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ان واقعات اور حادثات کی وجہ سے ایک لاکھ 95 ہزار 991 خاندانوں میں عدم تحفظ کا احساس ہے ۔ بنگلہ دیش راشٹریہ ہندو مہاجوت نے دارالحکومت ڈھاکہ کے رپورٹرز یونٹی میں یہ دعویٰ کیا ۔تنظیم کے جنرل سکریٹری گووند چندر پرمانک نے دعویٰ کیا ہے کہ 424 اقلیتی افراد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ۔

پریس کانفرنس میں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ملک کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 424 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان میں سے 62 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 849 افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور 360 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 953 افراد پر حملہ کیا گیا ہے ۔ تقریباً 127 افراد کو اغوا کیا گیا اور 27 کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔