ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کی عدالت نے اتوار کے روز سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) چودھری عبداللہ مامون کو تاجر عبدالودود کے قتل سے متعلق کیس میں چار دنوں کے پولس ریمانڈ پر بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اسی کیس میں وارڈ کے کونسلر حسیب الرحمان کو بھی پانچ روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے ۔ ‘ڈھاکہ ٹریبیون’ کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد محبوب الحق نے آج صبح ریمانڈ کی مدت منظور کی۔اس سے قبل ملزم کو تھانہ نیو مارکیٹ کے تفتیشی افسر اور سب انسپکٹر ریحان الدین نے عدالت میں پیش کیا، جس نے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکیل دفاع نے ریمانڈ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کی استغاثہ نے مخالفت کی تھی۔