بلندشہر:13فروری(یواین آئی) ہندوستانی ثقافت، انتظامی اور ترقی کی پالیسیوں کو سیکھنے و مطالبہ کرنے کے لئے بنگلہ دیش کا ایک نمائندہ وفد منگل کو یہاں پہنچا ہے ۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر چاند میاں نے بتایا کہ ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں ڈی ایم چندر پرکاش سنگھ نے نمائندہ وفد کے سبھی 150افراد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں انتظامی، ریونیو، ترقی، نظم ونسق اور دیگر کاموں کے بارے میں تفصیل سے جانکاری فراہم کرائی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع بلندشہر کی تاریخی دھروہر، این اے پی پی پلانٹ، کھرجا پوٹری صنعت،انڈسٹرئیل شعبے کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اس موقع پر سی ڈی او کلدیپ مینا، اڈیشنل ڈی ایم وی آر وویک کمار مشرا سمیت متعلق افسر موجود رہے ۔