حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کاماریڈی ضلع کے پٹلم منڈل کے بولک پلی میں ایک سانحہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے منجیرا میں تیراکی کے دوران چار بچے پانی میں غرق ہوگئے ۔ انپتا ، پاونی ، سریوانی اور بھانو دریائے منجیرا میں تیراکی کے لیے جاکر ریت میں پھنس گئے ۔ یہ منظر ایک خاتون نے دیکھا اور انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بچانے میں ناکام ہوگئی اور وہ زخمی ہوگئی خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور خاتون کو بچالیا اور پانی میں پھنسے بچوں کی لاشوں کو بھی باہر نکالا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یلما تہوار میں شریک یہ بچے کھانا کھانے کے بعد پانی میں تیراکی کے لیے گئے اور پانی میں موجود ریت میں پھنس گئے ۔ اور ان کی موت ہوگئی ۔ تمام بچوں کی عمر دس سال سے کم بتائی گئی ۔ بچوں کی موت سے تہوار ایک ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش m/b