بچوں کی آن لائین سرگرمیوں کی نگرانی ضروری قومی سطح پر سروے میں انکشاف

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) نوجوان نسل کی جانب سے ٹکنالوجی کے استعمال میں اضافہ نے والدین اور سرپرستوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ نئی نسل کو عصری ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے آن لائین سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ آن لائین سرگرمیوں کے مثبت نتائج کے ساتھ ساتھ منفی اثرات مرتب ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین اور سرپرستوں کو بچوں کی آن لائین سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بارے میں عوام کی رائے میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 71 فیصد عوام کی رائے ہے کہ سرپرستوں کو اپنے بچوں کی آن لائین سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ سروے میں اس بات کا پتہ چلا کہ 18 سال سے کم عمر 78 فیصد بچوں میں والدین کی اجازت کے بغیر ہی اپنے اسمارٹ آلات کے ذریعہ ایجادات کی ہیں۔ سروے میں شامل کئے گئے 70 فیصد شادی شدہ افراد یا ایسے لوگ جو اپنے والدین کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے کے نتیجہ میں والدین کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ر