بچوں کی فروخت کے ریاکٹ مقدمہ میں خاتون گرفتار

   

چینائی: تمل ناڈو پولیس نے منگل کو ایک خاتون کوگرفتارکیا، جو نامکل ضلع میں بچوں کی فروخت کے ریاکٹ کا حصہ تھی۔خاتون کی شناخت بالامانی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس نے 15 اکتوبر کو اس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا تھا اور اے انورادھا کوگرفتارکیا تھا، جو تھروچین گوڈو کے سرکاری دواخانہ کی ڈاکٹر تھیں۔ ڈاکٹر کے ایک ساتھی ٹی لوگمبل کو بھی گرفتارکیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لوگمبل جوڑوں کو اپنے بچوں کو بے اولاد جوڑوں کو فروخت کرنے پر مجبورکر رہا تھا۔ اور اب تک سات شیرخوار بچوں کو فروخت کیا جا چکا ہے۔ تھروچینوگڈو پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 120(b) 370(4) اور جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ کی دفعہ 81 اور 87 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ لوگمبل نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو اس ریاکٹ میں بالمانی کے کردار کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد اسے بھی پکڑ لیا گیا۔