باندہ۔ 29 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) 10 افراد بشمول دو ملازمین پولیس زخمی ہوگئے جبکہ پڑوسی ضلع فتح پور کے عوام نے پولیس پر سنگ باری کی اور محکمہ صحت کی ایک ٹیم پر حملے کیے جبکہ بچوں کے سرقہ کی افواہیں جمعرات کے دن پھیل گئی تھیں۔ 3 مختلف واقعات میں 15 افراد کے خلاف مقدمے درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی ایک دیہات میں سنگ باری کی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس فتح پور رمیش نے کہا کہ 150 افراد کے ایک مجمع نے محکمہ صحت کی گاڑی کا بچوں کے سرخوں کے شبہ میں گھیرائو کرلیا تھا۔ ایک پولیس ٹیم فوری موقع واردات پر پہنچی لیکن اس پر بھی سنگ باری کی گئی جس کی وجہ سے سب انسپکٹر سنیل یادو اور ہیڈ کانسٹیبل سرنام سنگھ کے بشمول 10 ملازمین پولیس زحمی ہوگئے۔ حفاظتی انتظامات کے لیے دیہات میں مزید پولیس تعینات کردی گئی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔