بڑھتی قیمتوں کے خلاف قومی سطح پر کانگریس کا 10روزہ احتجاج

,

   

کانگریس قائدین اور پارٹی ورکرس ریاستی سطح پر جلوس او رمارچ بھی نکالیں گے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی مانگ کے ساتھ ملک بھر کے پٹرول پمپوں پر دستخطی مہم چلائی جائے گی۔


نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کی جانب7جولائی سے قومی سطح پر احتجاجی مظاہرے شروع کرے گی۔

کانگریس پارٹی کے بیان میں کہاگیاہے کہ ”عوام کی کویڈ وباء‘ بڑھتی بے روزگاری اورتنخواہوں میں کٹوتی کے سبب پریشانی کے پیش نظر مذکورہ کانگریس پارٹی نے قومی سطح میں بلاک‘ ضلع او ریاستی سطح کے احتجاجی پروگراموں کی شروعات کا فیصلہ کیاہے۔ ان پروگراموں کو ریاستی یونٹس کی جانب سے 7جولائی سے 17جولائی 2021کے درمیان نافد کیاجائے گا۔

جو کانگریس پارٹی کے قائدین اے ائی سی سی کی ذیلی تنظیمیں بشمول مہیلا کانگریس قائدین‘ پارٹی ورکرس اور دیگر عام ممبرس پر مشتمل ہوگا“۔

کانگریس کے بیان کے مطابق پارٹی قائدین او رورکرس ضلع سطح پر سائیکل یاتر ا نکلیں گے۔ ریاستی سطح پر کانگریس پارٹی قائدین او رورکرس کی جانب سے جلوس او رمارچ نکالے جائیں گے۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کی مانگ کے ساتھ ملک بھر کے پٹرول پمپوں پر دستخطی مہم چلائی جائے گی“۔قبل ازیں جمعرات کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں جنرل سکریٹریز اور پارٹی کے ریاستی انچارجوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی تھی۔

نریند ر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو کانگریس پارٹی کے اعلی قائدین نے بڑھتی مہنگائی او راضافی پٹرول کی قیمتوں کے خلاف احتجاجی کی ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔

مذکورہ میٹنگ کا انعقاد ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ عمل میں آیاتھا۔ حال ہی میں کانگریس پارٹی نے پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیاہے۔

ملک کی کئی ریاستو ں میں پٹرول کی قیمتیں 100روپئے کے نشان کو پارکرچکی ہیں۔ ان حالات میں کانگریس پارٹی ایک او راحتجاجی مظاہرے کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

کانگریس پارٹی نے 13جون کو ملک گیر سطح پر ”رسائی مہم“ شروعات کا اعلان کیاتھا جس کا مقصد کویڈ19وباء سے متاثر ہونے والے لوگوں کو راحت فراہم کرنے اور اسی سے متعلق تفصیلات اکٹھا کرنا ہے۔