بگڑتی معاشی صورتحال بنگلہ دیش بھی سری لنکا کی راہ پر؟

   

ڈھاکہ : جنوبی ایشیا کے ملک بنگلہ دیش کو ان دنوں معاشی مسائل کا سامنا ہے جس پر ماہرین نے خدشات ظاہر کیے ہیں یہاں بھی سری لنکا جیسا بحران سر اٹھا سکتا ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں بنگلہ دیش کے معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا ہے اور ایسے کچھ اہم امور اور وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے جن سے حالات یہاں تک پہنچے۔اخبار نے ایک صنعت کار محمد شریف سرکر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی فیکٹری ہر لحاظ سے ایک ماڈل ہے، جو دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے اشولیہ میں واقع ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و مرد اپنی سلائی مشینوں کے سامنے بیٹھے ہیں، مگر کام نہیں ہو رہا کیونکہ بجلی نہیں ہے اور اندھیرے کے ساتھ ان کی مشینیں بھی کام نہیں کر رہیں۔اشولیہ ملک کے اس حصے میں واقع ہے جہاں حکومت کی جانب سے بجلی کی سپلائی کم کی گئی ہے۔اسی طرح ایندھن کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور جنریٹر پر کام بہت مہنگا پڑتا ہے۔بجلی بندش کا حل فیکٹری مالک نے یہ نکالا ہے اس وقت میں کارکنوں کو لنچ کے لیے چھٹی دے دی جاتی ہے۔سرکر کا کہنا ہے کہ ’اگر اسی طرح چیزوں کی قیمتوں بڑھتی رہیں تو شعبہ بری طرح متاثر ہو گا جس سے کارکنوں کا بھی نقصان ہو گا۔