کانگریس نے یوکرین میں بھارتی طالب علم نوین کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہاکہ اس نے بروقت ملک کے شہریوں کو نکالنے میں کوتاہی برتی۔کانگریس کی ترجمان ڈاکٹرراگنی نائک نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ نوین کی موت کے لئے ہندستانی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس نے بروقت قدم اٹھایا ہوتا تو ملک کے ایک ہونہار طالب کو کھونا نہیں پڑتا۔ انہوں نے کچھ طلبا کو اغوا کئے جانے کی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔