حیدرآباد ۔ 21۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آئی اے ایس عہدیدار بھاویش مشرا ، ڈپٹی سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کو نائب صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 640 جاری کیا گیا ۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے ایک اور جی او 641 جاری کرتے ہوئے بی آر وی سشیل کمار کو محکمہ مائنس اینڈ جیالوجی میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر کیا ہے۔ سشیل کمار کو منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر کی اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔1