حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : محکمہ مال نے تلنگانہ بھوبھارتی (ریکارڈ آف رائٹس ان لینڈ ) بل 2024 کے تحت لینڈ ایڈمنسٹریشن کے لیے قواعد بنانے کا عمل شروع کیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں 20 دسمبر کو اس بل کو منظور کیا گیا اور حکومت نے 30 دسمبر کو گورنر کی منظوری کے لیے یہ بل انہیں روانہ کیا ۔ نئے قواعد کا مقصد درخواستوں سے نمٹنے کے سلسلہ میں ریونیو ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی کرنا ہے ۔ بھوبھارتی قانون کے تحت قواعد میں حکومت امکان ہے کہ درخواستوں کی یکسوئی کے لیے ایک وقت مقرر کرے گی ۔ موجودہ سسٹم میں درخواستوں پر کارروائی اور ان کی یکسوئی کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے جس کی وجہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایک ذرائع نے یہ بات کہی ۔ نئے قواعد کے تحت اس طرح کے کام نامزد کردہ عہدیداروں کے تفویض کئے جائیں گے اور اس میں الجھن والی کوئی بات نہیں ہوگی ۔ موجودہ نظام میں ریونیو ریکارڈس میں ترمیم کا اختیار ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو ہے لیکن اس میں تحصیلدار بھی ملوث ہورہے ہیں ۔ اس میں کسی ابہام سے گریز کے لیے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ مال نئے قواعد مدون کرتے وقت ماضی کے تجربات کا بھی جائزہ لے رہا ہے ۔۔