بھٹی وکرمارکا نے میٹرو ریل اور آر ٹی سی کے مشترکہ پاس کا افتتاح کیا

   

حیدرآباد۔2 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے آج پرجا بھون میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران حیدرآباد میٹرو ریل اور ٹی جی ایس آر ٹی سی کے مشترکہ پاس کا افتتا کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر ، ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین کے علاوہ مختلف شعبوں کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ آر ٹی سی اور میٹرو ریل کے اس مشترکہ اقدام کا بنیادی مقصد حیدرآباد کے شہری حدود میں مسافروں کو آسان، کم خرچ اور بلا تعطل پبلک ٹرانسپورٹ کنکٹیویٹی فراہم کرنا ہے ۔ کامن پاس کے کرایہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ یومیہ پاس کی جملہ قیمت 400 روپئے ، میٹرو کا کرایہ 300 روپئے ، آر ٹی سی کا کرایہ 100 روپئے ، ماہانہ پاس کی جملہ قیمت 8500 روپئے ہے جس میں میٹرو کا کرایہ 7000 روپئے ، آر ٹی سی کا کرایہ 1500 روپئے ہے۔ کارڈ کی فیس اور ڈپازٹ: پہلی بار کارڈ خریدنے پر 100 روپئے کا چارج لاگو ہوگا۔ کارڈ واپس کرنے پر 100 روپئے کی مکمل رقم واپس کردی جائے گی۔ اس ایک ہی مشترکہ پاس کے ذریعہ مسافر آؤٹر رنگ روڈ کے اندر چلنے والی تمام میٹرو ٹرینوں اور ٹی جی ایس آر ٹی سی کی تمام اقسام کی سٹی بسوں (سوائے پشپک کے) میں بلا جھجھک سفر کرسکتے ہیں۔ اس اقدام سے حیدرآباد کے لاکھوں روزانہ کے مسافروں کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔2/k