اترپردیش۔ سہارنپور پولیس نے لاک ڈاؤن اور وبائی امراض ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد‘ اور قومی صدر ونئے رتن کے علاوہ 500لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے۔
مذکورہ ایف ائی آر منگل کے روز”بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن“ کے ضمن میں تاسیسی تقریب صدر بازار پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والی دہلی روڈ کی ایک رہائشی کالونی میں جلسہ عام کے انعقاد کے پیش نظر کی گئی ہے۔
سہارنپور سپریڈنٹ آف پولیس (سٹی) ونت بھٹناگر نے کہاکہ”دودن قبل یہاں پر ایک پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
ہم اس پارٹی دفتر کے عہدیداران اور ملازمین سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں آگاہ بھی کیاتھا کہ اس طرح کی تقریب منعقد کرنا اور بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کرنا لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی ہوگی۔
تقریب سے ایک روز قبل بھی ہم نے پارٹی قائدین سے اس ضمن میں بات کی‘ نوٹس بھی روانہ کیاتھا مگر انہوں نے اپنے مقررہ پروگرام کے تحت ہی کام کیا ہے“۔
ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں منگل کے روز اس تقریب میں شامل تھے جس میں چندرشیکھر آزاد اور بھیم آرمی کے سینئر ذمہ داران نے بھی شرکت کی تھی۔
پولیس کی بھاری جمعیت اور پی اے سی کے دستوں کو موقع پر متعین کیاگیاتھا۔مذکورہ ایس پی(سٹی) نے کہاکہ ”لاک ڈاؤن پامال کردئے گئے۔ تمام تقریب کی ویڈیو گرافی کی گئی۔
کچھ لوگوں کی شناخت کی گئی ہے اور ماباقی کو بھی ان کی گاڑیوں کے نمبر کی بنیاد پر تلاش کرلیا
جائے گا۔ایک ایف ائی آر22-25نامزد اور 500نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے“۔