حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شہر کے علاقہ جوبلی ہلز میں خاتون کارپوریٹر پر حملہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تاہم پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے بچالیا ۔ ایک فلیکسی بورڈ کے مسئلہ پر بحث و تکرار تنازعہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ کارپوریٹر نے فلیکسی کو ہٹانے کے لیے بلدی حکام پر زور دیا اور فلیکسی کو ہٹانے پر کانگریسی کارکنان برہم ہوگئے اور انہوں نے کارپوریٹر پر مبینہ حملہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وینگل راؤ نگر ڈیویژن کارپوریٹر جی دیپا پر مقامی خاتون ورکروں نے حملہ کیا جن کا تعلق کانگریس پارٹی سے بتایا گیا ہے ۔خواتین کے حملہ میں خاتون کارپوریٹر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ کارپوریٹر دیپا اور ان کے شوہر وجے نے جوبلی ہلز پولیس میں حملے کے سلسلہ میں شکایت درج کرائی۔ایک دوسرے کی شکایت پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ اس واقعہ پر کے ٹی آر نے اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔اس واقعہ کے بعد جوبلی ہلز علاقہ کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ ع