دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز کی اجرائی ، بلز کو زیر التواء رکھنے پر احتجاجی فیصلہ
حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حکمران بی آر ایس پارٹی کے 18 سرپنچوں نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی عدم اجرائی پر ناراضگی کا اظہار کرکے بطور احتجاج پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دیدیا ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 قبائلی سرپنچوں نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ وانکڈی منڈل ہیڈ کوارٹر کے ایم پی ڈی او آفس میں سرپنچوں کے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ سرپنچوں نے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے حکومت سے فنڈز جاری نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غفلت اور لاپرواہی سے انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرنے میں ناکام ہیں ۔ فنڈز کی اجرائی کیلئے حکومت ، وزراء ، کلکٹر سے بار بار نمائندگی کرچکے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں کیلئے ہمہ نے قرض حاصل کیا ہے ۔ لیکن حکومت کی جانب سے بروقت فنڈز کی عدم اجرائی کی وجہ سے ہم پر سود کا بوجھ عائد ہو رہا ہے ۔ عوام نے بڑی توقعات سے ہمیں کامیاب بنایا ہے۔ مگر ہم وعدے نبھانے میں ناکام ہیں ۔ اس لئے بی آر ایس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔ سرپنچس منڈل اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سیڈم نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 سے تاحال تک حکومت کی پالیسیوں سے گرام پنچایتوں کو کافی نقصان پہونچا ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں دیہی علاقوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے معاملے میں بلند بانگ وعدے کرتی تو ہیں مگر فنڈز کی اجرائی میںدونوں ہی حکومتیں ناکام ہوگئی ہیں جو ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں ان کاموں کے بلز کو بھی زیر التواء رکھا گیا ہے ۔ ہم دیہی علاقوں کے مسائل کو مقامی رکن اسمبلی کے علاوہ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر ریاستی وزیر پنچایت راج دیہی ترقیات ای دیاکر راؤ کے علاوہ تمام عہدیدادروں تک پہونچا چکے ہیں ۔ مسائل ہونے کا ہمیں صرف تیقن دیا جارہا ہے ۔ مگر فنڈز کی اجرائی کے معاملے میں ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی جارہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں کسانوں سے پٹہ جات جاری نہیں ہوئے ۔ راشن کارڈس ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی میں ہم ناکام ہوچکے ہیں۔عوام ہم سے وضاحت طلب کر رہے ہیں ۔ ہم عوام کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام ہیں ۔ جس سے عوام کی برہمی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد ہم سب نے بی آر ایس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ ہمارے استعفی بذریعہ واٹس اپ منڈل اور ضلع بی ار ایس صدور کو روانہ کرچکے ہیں ۔ ن