کولکتہ : ایک عرصے تک وزیر اعظم نریندر مودی کے معتمد رہے سابق مرکزی وزیر بابل سپریہ جو بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں نے ملک میں بے روزگاری کے لئے وزیرا عظم مودی کی سخت تنقید کی ہے ۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھاکہ وزیر اعظم مودی بنگالیوں کو پسند نہیں کرتے ۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 7سالوں میں وزیر اعظم مودی کابینہ میں کوئی بھی بنگالی کابینہ کا حصہ نہیں رہا۔ انہوں نے مودی اور شاہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ۔دو شخص مودی اور شاہ کی پارٹی بی جے پی ب گئی ہے ۔دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے مگر سیاست داں اگلی نسل کی فکر نہیں کررہی ہے ۔