آن لائین درخواستیں 15 ستمبر تک مطلوب ،سنگاریڈی ضلع کلکٹر کا صحافتی بیان
سنگاریڈی ۔ 12ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرتیک جین کلکٹر نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی میں بی سی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے مقصد سے ’گھر گھر اندراما سلائی مشین‘ اسکیم کے تحت مفت سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ ضلع کلکٹر پرتیک جین نے اہل خواتین سے 15 ستمبر تک آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی اپیل کی ہے۔ درخواستیں tgobmms.cgg.gov.in ویب سائٹ کے ذریعے داخل کی جاسکتی ہیں۔اہلیتی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔بی سی طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین اہل ہیں۔بیروزگار، غریب، بیوہ، تنہا، معذور اور یتیم خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ٹیلرنگ ٹریننگ سرٹیفکیٹ رکھنے والی خواتین کو ترجیح حاصل ہوگی۔کم از کم خواندگی ضروری ہے۔زیادہ درخواستیں آنے کی صورت میں پانچویں جماعت پاس امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ایک خاندان سے صرف ایک فرد کو فائدہ ملے گا۔دیہی علاقوں کے لیے سالانہ خاندانی آمدنی 1.50 لاکھ سے کم شہری علاقوں کے لیے 2 لاکھ سے کم ضروری دستاویزات ذات، آمدنی، رہائش، آدھار، راشن؍ فوڈ سیکیورٹی کارڈ، تعلیمی قابلیت اور ٹیلرنگ ٹریننگ یا تجربے سے متعلق دستاویزات جمع کرنا ہوں گے۔ 2023-24 میں بی سی سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت مالی فائدہ حاصل کرنے والے افراد اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔دیہی علاقوں کے امیدوار متعلقہ MPDO اور شہری علاقوں کے امیدوار متعلقہ میونسپل کمشنر کے پاس دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کریں۔