حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) ادارہ سیاست کی جانب سے بیروزگار گریجویٹس کیلئے روزگار کی فراہمی کی خاطر ایک خصوصی سمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں شرکت کرنے والے گریجویٹس کا نہ صرف برسر موقع انٹرویو لیا جائے گا بلکہ انہیں اس وقت ملازمت فراہم کردی جائے گی یا ان کی تربیت کا انتظام کیا جائے گا ۔ 14 اگست 10 بجے دن سیاست آڈیٹوریم میں منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں کی نگرانی میں ہورہے اس سمینار میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے شریک ہونگے اور ملازمتوں کے خواہاں امیدواروں سے انٹرویو لیں گے ۔ امیدوار اپنے تعلیمی اسنادات اور سی وی کے ساتھ شرکت کریں ۔ انگریزی بول چال میں مہارت رکھنے والے امیدوار قابل ترجیح ہوں گے ۔ امیدواروں کو انتخاب کے بعد مختلف اوقات یا شفٹنگ میں کام کرنا ہوگا ۔