حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود ، رنگاریڈی ، کے نوین کمار ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ کی جانب سے بیرون ممالک سال 2024 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق اقلیتی طلباء وطالبات کو چیف منسٹر اوورسیز اسکالر شپ کے تحت 20 لاکھ کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے طلباء و طالبات جو یکم اگست 2024 تا 31 دسمبر 2024 کے دوران منتخب ممالک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہو وہ آن لائن اپنی درخواستیں telanganaepass.cgg.gov.in پر داخل کرسکتے ہیں ۔ اہل طلباء وطالبات یکم تا 31 دسمبر 2024 تک اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے مذکورہ بالا ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔۔