بیرونی شہریوں کو بھی ویکسین لگوانے کی سہولت

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے آج اعلان کیاکہ ہندوستان میں مقیم بیرونی شہری کوویڈ ویکسین لینے کیلئے اپنا رجسٹریشن کووین پورٹل پر کراتے ہوئے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس ضمن میں بیرونی شہری ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کے لئے اپنے پاسپورٹ کو شناختی دستاویز کے طورپر استعمال کرسکتے ہیں۔ پورٹل پر اُن کا رجسٹریشن ہوجانے کے بعد اُنھیں ویکسینیشن کیلئے وقت دیا جاسکے گا ۔ وزارت نے ملک میں کورونا کی وباء کو کسی بھی شکل میں پھیلنے سے روکنے کیلئے یہاں مقیم بیرونی شہریوں کو تک ویکسین دینے کی گنجائش فراہم کرتے ہوئے تاریخی قدم اُٹھایا ہے ۔ ہندوستان میں بیرونی شہری قابل لحاظ تعداد میں میٹروپولیٹن علاقوں میں مقیم ہیں ۔ ایسے علاقوں میں کوویڈ کا پھیلاؤ نسبتاً زیادہ درج کیا گیا ہے ۔