کوچی: کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ظلم کی بنیاد پر طلاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شوہر کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر بیوی کھانا پکانا نہیں جانتی تو یہ ظلم کے زمرے میں نہیں آتا۔ کسی کو صرف اس بنیاد پر طلاق نہیں دی جا سکتی کہ بیوی اچھا کھانا نہیں پکاتی۔ شوہر نے طلاق کی درخواست میں بیوی پر کئی الزامات لگائے تھے۔ یہ بھی کہا کہ بیوی اچھی طرح کھانا پکانا نہیں جانتی۔سماعت کے بعد جسٹس انل کے۔ نریندرن اور سوفی تھامس پر مشتمل بنچ نے شوہر کی عرضی کو مسترد کر دیاتاہم اہلیہ نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ بیوی کی جانب سے کہا گیا کہ اس کا شوہر جنسی تشدد کا شکار تھا اور وہ اس کے جسم کا مذاق بھی اڑایا کرتا تھا۔ یہی نہیں بیوی نے کہا کہ اس کا شوہر ذہنی مسائل کا شکار ہے اور اس نے دوائی لینا چھوڑ دی ہے۔