بیگوسرائے میں نوجوان کی ماب لنچنگ

   

بیگو سرائے: بہار میں بیگو سرائے ضلع کے برونی تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل کر دیا ۔ پولیس ذرائع نے چہارشنبہ کو یہاں بتایاکہ مرزا پور چاند گاں باشندہ سمنت پاسوان (18) منگل کی رات اپنے گھر پر تھا ، تبھی کچھ لوگ اسے گھر سے بلاکر لے گئے ۔ اس کے بعد ان لوگوں نے سمنت کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل کر دیا اور نعش کو باغیچہ میں درخت سے لٹکا دیا ۔