سدی پیٹ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع مرکز میں سابق وزیر ہریش راؤ کے کیمپ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی آر ایس ریاستی لیڈر ایم مہیش، ضلع بی آر ایس وی صدر ریڈی یادگیری، ضلع لیڈران بھوکیا بھکشاپتی نائیک کے ساتھ مل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے پہلے وزیر اعلیٰ، بی آر ایس سربراہ کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ، سابق وزراء جناب ہریش راؤ، کے ٹی آر پر ایم ایل سی بلمور وینکٹ کے ذریعہ کیے گئے نامناسب، متکبرانہ اور گھٹیا بیانات کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ تلنگانہ ریاست کے حصول کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے والے عظیم لیڈر کے سی آر ہیں۔ 60 سال کے خواب کو سچ کر کے تلنگانہ کو ترقی میں ملک میں سب سے آگے کھڑا کرنے کا سہرا کے سی آر کا ہے۔ ایسے عظیم شخص پر، تلنگانہ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے ہریش راؤ، کے ٹی آر پر من مانی زبان درازی کرنا بلمور وینکٹ کی سیاسی جہالت اور بدتہذیبی کا ثبوت ہے۔تلنگانہ کی خودداری کو ٹھیس پہنچانے والے کسی کو بھی بی آر ایس کارکن اور تلنگانہ کے عوام برداشت نہیں کریں گے، یہ یاد رکھنا چاہیے۔ اس اجلاس میں نامونڈلا شری کانت، رمیش، چنٹو گوڑ، کھاتا سائی ریڈی، عمران، سائی وغیرہ نے شرکت کی۔