سرائے کیلا ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) تبریز انصاری ماب لنچنگ کیس میں پیر کو نیا موڑ آگیا جب تبریز کی بیوہ شائستہ پروین نے دھمکی دیدی کہ اگر ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج نہ کیا گیا اور سی بی آئی کے ذریعہ انکوائری کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ خودکشی کرلیں گی ۔ پروین نے اہلخانہ کے ساتھ کلکٹریٹ پہونچ کر ڈی سی اے دوڈے سے ملاقات کی ۔ انھوں نے ملزمین کو سخت ترین سزاء دلانے کا مطالبہ کیا ۔ پروین نے اس معاملے میں درخواست دیکر پوسٹ مارٹم اور ایس آئی ٹی رپورٹ کی کاپی مانگی ہے ۔ ڈی سی نے انھیں ایس پی سے ملاقات کا مشورہ دیا۔