تبلیغی جماعت مرکز بنگلہ والی مسجد کھولے جانے کا دہلی ہائی کورٹ نے نکالا راستہ

,

   

نئی دہلی: شب برات اور رمضان المبارک میں تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین کی مسجد بنگلہ والی کو کھولنے کا  راستہ بنتا نظر آرہا ہے دراصل ہائیکورٹ میں دہلی وقف بورڈ کی عرضی پر اہم سماعت ہوئی ہے، جس کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے کہا ہے کہ وہ مسجد میں نماز کے تعلق سے اجازت اور اس کا طریقہ کار کار کیا ہو اس کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن یعنی تھانہ حضرت نظام الدین میں اپلائی کریں۔ مقامی پولیس اس معاملے میں طریقہ کار کو وضع کرے گی اور یہ طے کرے گی کہ کس طریقے سے مرکز نظام الدین کی مسجد بنگلہ والی کو کھولا جا سکتا ہے اور کتنے لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے اگر اس سلسلے میں کوئی اختلاف ہوتا ہے تو  16 مارچ کو ردہلی ہائی کورٹ اس معاملے میں سماعت کرے گا۔