انقرہ: جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف دائر کئے گئے دعوی نسل کشی کی پہلی پیشی کی کاروائی پر نگاہ رکھنے کیلئے ترکیہ قومی اسمبلی کا عدالتی کمیشن ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہے ۔وفد نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں شروع ہونے والا یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو اور دعوے کا فیصلہ حق و انصاف پر مبنی ہو۔عدالتی کمیشن کے سربراہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول سے اسمبلی ممبر جنید یوکسیل نے کہا ہیکہ خواہ حکام کی سطح پر ہو خواہ عوامی سطح پر بحیثیت ترکیہ ہم ہرگز اس ظلم کے ساجھے دار نہیں بنیں گے ۔ ترکیہ، اسرائیل کے شہریوں کو ہدف بنانے والے ظالمانہ حملوں کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کرتا اور اس کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی حمایت کرتا ہے ۔