ترک پارلیمانی اسپیکر کی پوٹن سے ملاقات دوطرفہ تعلقات پر غور

   

ماسکو : ترک پارلیمانی اسپیکرکے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔اسپیکر قرتولموش نے ملاقات میں کہا کہ اْن کا ماسکو میں تین روزہ پروگرام انتہائی مصروف گزرا ہے۔ قورتولموش نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے کہ روس اور ترکیہ مشرق وسطی کی کشیدگی کے حوالے سے یکساں خیالات رکھتے ہیں،اسرائیل کے حملوں اور اس جنگ کے حوالے سے جو اسرائیل نے نہ صرف فلسطینی عوام کے خلاف بلکہ پورے خطے کے لوگوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔ پارلیمانی اسپیکرنے کہا کہ میں نے آج اپنی تقریر میں بھی اس کا اظہار کیا کہ روایتی اور خاندانی اقدار کے بارے میں دونوں معاشروں کے خیالات کافی یکساں ہیں۔پوٹن نے ملاقات کے آغاز میں اپنی تقریر میں کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ترکیہ اور روس کے درمیان تعلقات اقتصادی اور سماجی دونوں شعبوں تقریباً ہر میدان میں بہت کامیابی سے ترقی کر چکے ہیں ، دونوں ملک اچھے ہمسایہ ہیں اور ہم اپنی عوام کی امنگوںاور دونوں ملکوں کے فائدے کے لیے کام کر رہے ہیں۔