ترکی میں اردغان کے خلاف مظاہروں پرسویڈن کے سفیر کی طلبی

   

انقرہ: ترکی کی وزارت خارجہ نے صدر رجب طیب اردغان کے خلاف “دہشت گردی کے پروپیگنڈے ” پر احتجاج درج کرانے کے لئے سویڈن کے سفیر اسٹافن ہیرسٹروم کو طلب کیا۔وزارت نے چہارشنبہ کے روز سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس اور ممنوعہ کردستان ورکرز پارٹی کے حامیوں کے زیر اہتمام اردغان مخالف مظاہروں پر ترکی کے ردعمل سے آگاہ کیا۔ نیم سرکاری اناٹولو ایجنسی نے جمعرات کو نامعلوم سفارت کار کے حوالے سے یہ بات کہی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سفیر کو مطلع کیا گیا کہ انقرہ نے “اس گھناؤنے فعل” کی مذمت اور احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہ دی جائے ۔ انقرہ نے اپنی امید پر زور دیا کہ سویڈن اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔ ایجنسی کے مطابق مظاہرین کے ایک گروپ نے اردغان سے مشابہہ کٹھ پتلی کو پاؤں سے لٹکا دیا اور اس کی ویڈیو فوٹیج پی کے کے سے وابستہ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔