انقرہ: ترکیہ صوبہ ملاطیہ میں 5.9شدت کا زلزلہ آیا۔آفات اور ہنگامی حالات کی ایجنسی نے بتایا کہ ترکیہ کے وقت کے مطابق صبح 10:46 پر آنے والے زلزلے کا مرکز ملاطیہ کا قلعہ نامی ضلع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے ۔ملاطیہ، دیار بکر، شانلی عرفا، ایلازیع، بتمان اور تنُج ایلی میں اے ایف اے ڈی کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس اور جینڈارمہ کی فیلڈ سروے کی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے کی وجہ سے 112 ایمرجنسی کال سنٹر کو 374اطلاعات موصول ہوئیں۔ ملاطیہ، شانلی عرفا اور ایلازیع میں 3عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ایلازیع میں ایک عمارت سے 4 افراد کو بچالیا گیا۔
ملاطیہ کے پوتورگے اور قلعہ اضلاع میں چٹانوں کے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ۔