تلنگانہ تمام مذاہب کا گلدستہ : کے ٹی آر

   

محبت ،آپسی اتحاد کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ، نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ تمام مذاہب ہندو ، مسلم ، عیسائی ، سکھ کا گلدستہ ہے اور چیف منسٹر کے سی آر اتحاد ، پیار محبت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ناگر جنا ساگر میں تعمیر کردہ بدھاونم پراجکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کوئی مذہب تشدد کا درس نہیں دیتا ۔ تلنگانہ میں ہندو ، مسلمان ، عیسائی بلکہ سکھ بدھ مت اور جین سب کے مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے ۔ چیف منسٹر تمام مذاہب کے درمیان بھائی چارگی ، روا داری ثقافت کو فروغ دینے اور اس کو مستحکم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ۔ کوئی بھی ایک دوسرے سے نفرت کرے بغیر مل جھل کر زندگی گذاریں ۔ انہوں نے بدھاونم پراجکٹ کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہم سب کو اس پراجکٹ پر فخر ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گوتم بدھ ہندوستان میں پیدا ہوئے مگر کوئی چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، تائیوان یا