تلنگانہ حکومت کے دو مشیروں کی میعاد میں توسیع

   

حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دو مشیروں کی میعاد میں توسیع کرتے ہوئے احکامات جاری کیئے ہیں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر شیلیندر کمار جوشی کے احکامات کے مطابق موجودہ مشیران پی وی رمناچاری آئی اے ایس (ریٹائرڈ) مشیر برائے کلچر، ٹورازم، انڈومنٹ، یوتھ اینڈ میڈیا افیسرس اور جی آر ریڈی آئی ای ایس (ریٹائرڈ) اڈوائزر برائے فینانس کی میعاد ختم ہوچکی تھی۔ حکومت نے دونوں کی میعاد میں آئندہ احکامات تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 1500 جاری کیا گیا۔