تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک ورکر کا1.52کروڑ کا کویڈ بل دوبئی کے اسپتال نے کیا معاف

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدو ر پیشہ جس کا کویڈ19کا علاج کیاگیاتھا کے1.52کروڑ روپئے کا بل دوبئی کے ایک اسپتال نے معاف کردیا ہے۔

تقریبا 80دنوں تک دوبئی کے اسپتال میں اوڈنالا راجیش کا علاج ہوا تھا‘ چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد پہنچے اور ضلع جگتیال کے اپنے گاؤں پہنچ گئے تھے

دوبئی میں علاج
مذکورہ 42سالہ شخص کو دوبئی کے ایک اسپتال میں 23اپریل کو شریک کرایاگیاتھا جہاں پر اس کو جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیاتھا۔

وہاں پر 80دنوں کے علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگیاجس کے بعد اسپتال نے اس کو 762555درہم (1کروڑ 52لاکھ)کا بل تھمادیاتھا۔

گلف ورکرس پروٹوکشن سوسائٹی برائے دوبئی صدر گونڈیلی نرسمہا جو مذکورہ ورکرکو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد مسلسل کیفیت لے رہے تھے نے معاملے کو دوبئی کے قونصلیٹ والنٹر سومناتھ ریڈی کے جانکاری میں لایاتھا۔

ریڈی اور اشوک کوٹیچا جو بی اے پی ایس سوامی نارائن ٹرسٹ کے ہیں نے ہرجیت سنگھ‘ قونصل (لیبر) برائے ہندوستانی قونصلیٹ دوبئی سے اس غریب مزدور کی مدد کی

گوہارلگائی۔
دوبئی اسپتال انتظامیہ کو مکتوب
ہرجیت سنگھ نے دوبئی اسپتال انتظامیہ کو مکتوب لکھاکر درخواست کی کہ انسانیت کی بنیاد پر بل معاف کریں۔

انہوں نے مثبت جواب دیا اور بل معاف کردیا۔دوبئی اسپتال ملٹی اسپشالیٹی اسپتال ہے اور دوبئی کے محکمہ صحت اور طبی خدمات کا حصہ بھی ہے۔

اشوک کوٹیچا نے راجیش اور ان کی دیکھ بھال کے لئے آنے والے دیورایا کانکیا کے ٹکٹ کا انتظام کیا اور خرچ کے لئے 10,000روپئے دئے۔

دونوں ائیر انڈین کی ایکسپرس اڑان سے حیدرآباد پہنچے۔ راجیش کو14دنوں کے لئے گھر میں قرنطین کے لئے بھیج دیاگیاہے