حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں 10 کارپوریشنوں سمیت 130 مجالس مقامی کی میعاد مکمل ہوچکی ہے اور حکومت نے اسپیشل آفیسرس کے تقر ر کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق دانا کشور نے جی او 15 جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 9 کارپوریشنوں اور 120 میونسپلٹیز کی میعاد 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے جبکہ کریم نگر کارپوریشن کی میعاد 28 جنوری کو ختم ہوگی۔ میعاد کی تکمیل کے بعد اسپیشل آفیسرس کے تقررات کئے جارہے ہیں جو نئے انتخابات کے انعقاد تک برقرار رہیں گے۔ جی او کے تحت 120 میونسپلٹیز کیلئے اسپیشل آفیسرس کے تقرر کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن میونسپلٹیز کی میعاد ختم ہوئی ان میں عادل آباد، کتہ گوڑم ، ہنمکنڈہ ، جگتیال، کاماریڈی، کریم نگر، آصف آباد، محبوب آباد، منچریال، میدک، پداپلی، سرسلہ، سدی پیٹ، ورنگل، جنگاؤں، گدوال، محبوب نگر، ملکاجگری، ناگرکرنول، رنگاریڈی ، سوریا پیٹ، وقارآباد، ونپرتی اور بھونگیر اضلاع کی میونسپلٹیز شامل ہیں۔1