حیدرآباد۔/10نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سال 2025 کی عام تعطیلات اور اختیاری تعطیلات کی فہرست جاری کی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 1479 جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر، عیدالاضحی، یوم عاشورہ اور عید میلاد کی تعطیلات کی تاریخ میں رویت ہلال کے مطابق تبدیلی ممکن ہے۔27 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا جن میں سال نو، بھوگی، سنکرانتی، یوم جمہوریہ، مہا شیوراتری، ہولی، اُگادی، عیدالفطر، بابو جگجیون رام جینتی، سری رام نومی، امبیڈکر جینتی، گڈ فرائی ڈے، عیدالاضحیٰ، یوم عاشورہ، بونالو، یوم آزادی، کرشنا اشٹمی، ونائیک چتورتھی، عید میلادالنبیؐ ، بتکماں، گاندھی جینتی، وجئے دشمی، دیپاولی، گرونانک جینتی، کرسمس شامل ہیں۔ عیدالفطر، کرسمس اور وجئے دشمی (دسہرہ) کی دو دن تعطیلات رہیں گی۔ اختیاری تعطیلات 23 رہیں گی جن میں ولادت حضرت علیؓ، کنمو، شب معراج، سری پنچمی، شب برت ، شہادت حضرت علیؓ ، جمعۃ الوداع ؍ شب قدر، مہاویر جینتی، ٹمل نیا سال، بسوا جینتی، بدھا پورنیما، عید غدیر، رتھ یاترا، 9 محرم، ورا لکشمی ورتھم ، سورنا پورنیما، راکھی پورنیما، پارسی نیا سال؍ اربعین، دُرگا اشٹمی، مہر نومی، یازدہم شریف، نراکاچتورتھی، ولادت محمد جونپوری اور کرسمس EVE شامل ہیں۔1